بھارت کے ساتھ باہمی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہیں،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ باہمی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہے، یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہی۔ ترجمان نے کہا کہ ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں، جب بھارت مذاکرات کے لئے تیار ہو گا پاکستان اس کے لئے …

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ باہمی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہے، یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہی۔ ترجمان نے کہا کہ ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں، جب بھارت مذاکرات کے لئے تیار ہو گا پاکستان اس کے لئے تیار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مسائل کے حل کےلئے مذاکرات کو ہمیشہ بہترین راستہ تصور کیا ہے اور ماضی میں کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کے درمیان کوئی تقسیم پیدا نہیں کی جا سکتی کیونکہ موخرالذکر جمہوری عمل کےلئے پرعزم ہے۔ جب ان سے نریندر مودی کے اس بیان پر تبصرہ کرنے کے لئے کہا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ پاکستان میں امن کے عمل کے بارے میںکس سے مذاکرات کریں آیا جمہوری طور پر منتخب حکومت یا دیگر کرداروں سے، تو ترجمان نے جواب دیا کہ مسلح افواج پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کا عزم رکھتی ہیں۔

Leave a Reply