مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی مشترکہ صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد ۔ 30 جون(اے پی پی) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی جلد واپسی کو یقینی بنانے کیلئے فوری ٹھوس اقدامات کرنے کے سلسلہ میں افغان حکومت اور اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ یہ فیصلہ جمعرات کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اعلیٰ …

اسلام آباد ۔ 30 جون(اے پی پی) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی جلد واپسی کو یقینی بنانے کیلئے فوری ٹھوس اقدامات کرنے کے سلسلہ میں افغان حکومت اور اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ یہ فیصلہ جمعرات کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ وزارت خارجہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر موثر عملدرآمد کے طریقہ کار کی تشکیل اور ان کے انتظام اور اس سلسلہ میں پیشرفت کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس 28 جون کو وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں طلب کیا گیا جس میں افغان پناہ گزینوں کے قیام کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔

Leave a Reply