سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کی پیمراکو رمضان کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ہدایت کی ہے کہ رمضان کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں سینیٹر کامل علی آغا کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی میں ایک نجی ٹی وی چینلز کے …

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ہدایت کی ہے کہ رمضان کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں سینیٹر کامل علی آغا کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی میں ایک نجی ٹی وی چینلز کے پروگرام انعام گھر پر پابندی لگانے کے پیمرا کے فیصلہ کے خلاف عدالتی حکم امتناعی کا معاملہ زیر غور آیا۔ اس پروگرام میں ایک خاتون کی خودکشی کی تصاویردکھائی گئی اور ایک اورخاتون کی ناشائستہ ٹیلی فون کال سنائی گئی۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کمیٹی کو بتایا ان کا ادارہ سمجھتا ہے کہ عدالت کو ٹھوس شواہد کے باعث مذکورہ چینل کو ریلیف نہیں دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی احترام رمضان کےلئے چینلز کو ہدایات جاری کی تھیں۔ ابصار عالم نے تجویز پیش کی کہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب چینلز کے خلاف جرمانوں میں اضافہ کیا جائے۔

Leave a Reply