اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ بقائے باہمی اور دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے اور تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سٹریٹجک اور تاریخی تعلقات ہیں اور افغان مہاجرین اور …
وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ بقائے باہمی اور دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے اور تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سٹریٹجک اور تاریخی تعلقات ہیں اور افغان مہاجرین اور بارڈر مینجمنٹ سمیت تمام امور کا بات چیت کے ذریعے حل دونوں کے مفاد میں ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی کا مرحلہ دوستانہ طور پر طے ہونا چاہئے۔ ہم کئی دہائیوں سے ان کی میزبانی کر رہے ہیں۔ ان کی اپنے ملک کو واپسی پرامن اور باوقار ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک اہمیت سے مراد یہ نہیں ہے کہ آپ اپنے مسائل کا حل جنگ میں تلاش کریں۔ ہمیں سرحد کے آر پار دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو روکنا ہوگا اور مہاجرین کے مسئلہ کو حل کرنا ہوگا۔ ایک بار پاکستان اور افغانستان اپنے مسائل حل کرلیں، دہشت گردی خود بخود اپنی موت آپ مر جائے گی اور مہاجر اپنے وطن کو واپس جا سکیں گے۔








