اسلام آباد ۔ 30 جون(اے پی پی) پاکستان نے صومالی میں ہوٹل پر ہونے والے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 25 جون کو صومالی کے ناسا ہیبلوڈ ہوٹل میں الشباب کے حملہ میں صومالی وزیر برائے ماحولیاتی امور اور سابق وزیر خارجہ محمد حمزہ بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔ دفتر خارجہ کی طرف …
پاکستان کی صومالی میں ہوٹل پر ہونے والے حملہ کی شدید مذمت ، حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جون(اے پی پی) پاکستان نے صومالی میں ہوٹل پر ہونے والے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 25 جون کو صومالی کے ناسا ہیبلوڈ ہوٹل میں الشباب کے حملہ میں صومالی وزیر برائے ماحولیاتی امور اور سابق وزیر خارجہ محمد حمزہ بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام نے اپنے صومالی بھائیوں کے ساتھ اس واقعہ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے صومالیہ کے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ صومالیہ کی حکومت اپنی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والوں اور اس بزدلانہ میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔








