اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے صدر مملکت کو عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کی سفارش کی ہے۔ صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت عیدالفطر، عید میلاد النبی، یوم پاکستان اور یوم آزادی کے مواقع پر سزاﺅں میں منظور شدہ پالیسی کے مطابق کمی کرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔ صدر مملکت نے عمر قید کے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدر مملکت کو عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کی سفارش

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے صدر مملکت کو عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کی سفارش کی ہے۔ صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت عیدالفطر، عید میلاد النبی، یوم پاکستان اور یوم آزادی کے مواقع پر سزاﺅں میں منظور شدہ پالیسی کے مطابق کمی کرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔ صدر مملکت نے عمر قید کے سزا یافتہ قیدیوں کی سزاﺅں میں 90 روز کی کمی ہے تاہم یہ کمی قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، فرقہ پرستی، زنا، ڈکیتی، اغواءاور دہشت گردی کی کارروائیوں میں سزا یافتہ قیدیوں کو نہیں دی گئی۔ وزیراعظم نے دیگر تمام قیدیوں کی سزاﺅں میں 45 دنوں کی کمی کی سفارش کی ہے تاہم سزاﺅں یہ کمی بھی سنگین جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں کو حاصل نہیں ہو گی۔








