وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو

وقت آ گیا ہے کہ پناہ گزینوں کے حوالہ سے قومی پالیسی تشکیل دی جائے، وفاق اور صوبوں سمیت سب کو اس حوالہ سے قومی حکمت عملی وضع کرنا ہو گی، ان ہاﺅس تبدیلی کے حوالہ سے باتیں محض مفروضہ ہیں، ارکان قومی اسمبلی کے مسائل حل کئے جائیں گے، کراچی میں دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغواءبرائے تاوان میں واضح کمی لیکن دیگر جرائم میں اضافہ ہوا …

وقت آ گیا ہے کہ پناہ گزینوں کے حوالہ سے قومی پالیسی تشکیل دی جائے، وفاق اور صوبوں سمیت سب کو اس حوالہ سے قومی حکمت عملی وضع کرنا ہو گی، ان ہاﺅس تبدیلی کے حوالہ سے باتیں محض مفروضہ ہیں، ارکان قومی اسمبلی کے مسائل حل کئے جائیں گے، کراچی میں دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغواءبرائے تاوان میں واضح کمی لیکن دیگر جرائم میں اضافہ ہوا ہے، پولیس کی استعداد کار بہتر بنانے کی ضرورت ہے
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پناہ گزینوں کے حوالہ سے قومی پالیسی تشکیل دی جائے اور پناہ گزینوں کے قوانین کے مطابق ان کو رکھا جائے، وفاق اور صوبوں سمیت سب کو اس حوالہ سے قومی حکمت عملی وضع کرنا ہو گی، ان ہاﺅس تبدیلی کے حوالہ سے باتیں محض مفروضہ ہیں اور بے پرکی اڑائی جا رہی ہے، ارکان قومی اسمبلی کے مسائل حل کئے جائیں گے، کراچی میں دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغواءبرائے تاوان میں واضح کمی لیکن دیگر جرائم میں اضافہ ہوا ہے، پولیس کی استعداد کار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جنہوں نے اپنے دور میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا آج وہ کرپشن کے خلاف لیکچر دے رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور ان کے خاندان کی دبئی میں اربوں کی پراپرٹی ہے ان سے ان کی ٹیکس ریٹرنز کے بارے میں بھی پوچھا جائے، حکومت کرپشن کے خلاف کارروائی کرے گی تو سیاسی انتقام کا شور مچایا جائے گا۔ جمعرات کو یہاں پنجاب ہاﺅس میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ان ہاﺅس تبدیلی کے حوالہ سے جو باتیں کی جا رہی ہیں یہ محض مفروضوں پر مبنی ہیں، وزیراعظم کے استعفیٰ کے حوالہ سے بھی بے پرکی اڑائی جا رہی ہے، اس طرح کا سرے سے کوئی معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عید کے بعد واپس آ جائیں گے۔

Leave a Reply