پارلیمانی بورڈ کے انٹرویو کے دوران کسی بھی معزز امیدوار سے کوئی تلخ مکالمہ نہیں ہوا، ترجمان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی ترجمان نے بعض اخبارات میں LA-40 ویلی 5- کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امیدوار قابل احترام …
ترجمان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر
مزید خبریں
پارلیمانی بورڈ کے انٹرویو کے دوران کسی بھی معزز امیدوار سے کوئی تلخ مکالمہ نہیں ہوا، ترجمان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی ترجمان نے بعض اخبارات میں LA-40 ویلی 5- کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امیدوار قابل احترام ہیں اور پارلیمانی بورڈ کے انٹرویو کے دوران کسی بھی معزز امیدوار سے کوئی تلخ مکالمہ نہیں ہوا۔ ترجمان نے اس طرح کی بے بنیاد اور خلاف حقائق خبروں کی اشاعت کو شرپسند عناصر کی جانب سے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق موجود ہے اور مسلم لیگ(ن) آمدہ الیکشن میں حکومت کے اندر اور کچھ باہر موجود ان سازشی اور کرپٹ عناصر کو شکست فاش دے گی۔








