انسانیت کی خدمت کیلئے وسائل مہیا کرنے والے افرادان اداروں کو عطیات،زکٰوٰة،صدقات دیں جو وسائل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں ، ان اداروں کو وسائل فراہم نہ کئے جائیں جو معاشرے میں دکھ و درد ‘فرقہ واریت‘ انتہا پسندی اورقتل و غارت کا سبب بنیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم اس بات کا عہد کریں کہ حق حقدار کو دیںگے،سندس فاﺅنڈیشن تھیلیسمیا ہیموفیلیا اور خون …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا سندس فاﺅنڈیشن کے دورہ اور افطار ڈنر سے خطاب

مزید خبریں
انسانیت کی خدمت کیلئے وسائل مہیا کرنے والے افرادان اداروں کو عطیات،زکٰوٰة،صدقات دیں جو وسائل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں ، ان اداروں کو وسائل فراہم نہ کئے جائیں جو معاشرے میں دکھ و درد ‘فرقہ واریت‘ انتہا پسندی اورقتل و غارت کا سبب بنیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم اس بات کا عہد کریں کہ حق حقدار کو دیںگے،سندس فاﺅنڈیشن تھیلیسمیا ہیموفیلیا اور خون کے دوسرے موذی امراض کا شکار لوگوں کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کر رہی ہے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا سندس فاﺅنڈیشن کے دورہ اور افطار ڈنر سے خطاب لاہور۔2 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کیلئے وسائل مہیا کرنے والے افرادان اداروں کو عطیات،زکٰوتہ،صدقات دیں جو وسائل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں اور ان اداروں کو وسائل فراہم نہ کریں جو نہ صرف معاشرے میں دکھ درد کا باعث بنیں بلکہ فرقہ واریت، انتہا پسندی کو جنم دیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم اس بات کا عہد کریں کہ حق حقدار کو دیںگے، سندس فاﺅنڈیشن تھیلیسمیما ہیموفیلیا اور خون کے دوسرے موذی امراض کا شکار لوگوں کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کر رہی ہے۔ وہ ہفتہ کے روز سندس فاﺅنڈیشن کے دورہ اور افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سندس فاﺅنڈیشن منو بھائی صدر یاسین خان سمیت نامور صحافیوں نے شرکت کی۔








