یونیورسٹیوں میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کاقیام

یونیورسٹیوں میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کاقیام،کونسل یکم جنوری 2017ءسے باقاعدہ کام کا آغاز کرد ے گی، ٹیسٹنگ کونسل طلباءسے کسی قسم کی کوئی فیس وصول کرنے کی مجاز نہ ہوگی اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے یونیورسٹیوں میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کا اجراءکر دیا ہے، کونسل یکم جنوری 2017ءسے باقاعدہ کام کا آغاز …

یونیورسٹیوں میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کاقیام،کونسل یکم جنوری 2017ءسے باقاعدہ کام کا آغاز کرد ے گی، ٹیسٹنگ کونسل طلباءسے کسی قسم کی کوئی فیس وصول کرنے کی مجاز نہ ہوگی
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے یونیورسٹیوں میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کا اجراءکر دیا ہے، کونسل یکم جنوری 2017ءسے باقاعدہ کام کا آغاز کرے گی۔ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں سمسٹر بہار 2017ءکے داخلے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے امتحانات کے ذریعے کرنے کی پابند ہوں گی۔ سیلف گورننس باڈی کے طور پر کام کرنے والی ٹیسٹنگ کونسل طلباءسے کسی قسم کی کوئی فیس وصول کرنے کی مجاز نہ ہوگی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات و اصلاحات احسن اقبال نے ایچ ای سی میں ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کا افتتاح کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply