وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی سعودی عرب میں خود کش دھماکوں کی مذمت

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے سعودی عرب میں خود کش دھماکوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک اور مذہب نہیں ، چند شر پسند عناصرنے دہشت گردی کے ذریعہ قیمتی جانوں اورمقدس مقامات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے سعودی عرب میں خود کش دھماکوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک اور مذہب نہیں ، چند شر پسند عناصرنے دہشت گردی کے ذریعہ قیمتی جانوں اورمقدس مقامات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اورملک میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے اورآخری دہشت گرد کے خاتمے تک ملک میں آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں خودکش دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

Leave a Reply