وزیراعظم محمد نواز شریف کی سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

لندن ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے سعودی بھائیوں کے دکھ اورغم میں برابر کا شریک ہے۔ منگل کو جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام ارض مقدس میں دہشت گرد حملوں پر گہرے دکھ اورصدمے میں ہیں اور اپنے سعودی بھائیوں کے غم میں …

لندن ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے سعودی بھائیوں کے دکھ اورغم میں برابر کا شریک ہے۔ منگل کو جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام ارض مقدس میں دہشت گرد حملوں پر گہرے دکھ اورصدمے میں ہیں اور اپنے سعودی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کلئے دعا کی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہاربھی کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے بڑھے ہوئے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری بالخصوص امت مسلمہ پر زوردیا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کےلئے مشکل کی اس گھڑی میں اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اجتماعی کوششوں کی تجدید کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی طرف سے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے ہر اقدام کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہے۔

Leave a Reply