اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے سعودی عرب میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور سعودی عرب کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو یہاں ایوان صدر سے جاری پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، عوام اور وہ ذاتی طور پر مشکل کی اس …
صدر ممنون حسین کی سعودی عرب میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے سعودی عرب میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور سعودی عرب کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو یہاں ایوان صدر سے جاری پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، عوام اور وہ ذاتی طور پر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، مسلم دنیا کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔ صدر مملکت نے دہشت گرد حملے سے متاثرہ سعودی خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔








