صدر مملکت ممنون حسین کا عیدالفطر کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نےعید الفطرکے پُرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہعید کادن فقط ایک تہوار ہی نہیں بلکہ اس دن کی حیثیت ایک علامت کی سی ہے جس کا تعلق رواداری ، برداشت ، امن و آشتی، ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی سے ہے۔ صدرمملکت نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نےعید الفطرکے پُرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہعید کادن فقط ایک تہوار ہی نہیں بلکہ اس دن کی حیثیت ایک علامت کی سی ہے جس کا تعلق رواداری ، برداشت ، امن و آشتی، ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی سے ہے۔ صدرمملکت نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اہلِ اسلام رمضان المبارک کے دوران ضبط ِنفس کا مظاہرہ کر کے خود کو ان بڑے مقاصد کےلئے تیار کرتے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ اس ماہِ مبارک میں تزکیہ نفس کے ذریعے جو اچھے اطوار ہم سیکھتے ہیں انھیں اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنا کر معاشرے، ملک اور بالآخر پوری دنیا میں امن و سلامتی اور محبت و یگانگت کے فروغ کا ذریعہ بن جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم تہوار کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وطنِ عزیز ، اہلِ وطن اور عالم اسلام کی خیروبرکت کےلئے دعاءگو ہوں۔

Leave a Reply