انقرہ ۔ 11 اگست (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کی کرنسی ” لیرا “ پر امریکی حملے کے باوجود ملکی معیشت مستحکم انداز میں ترقی کرے گی۔شمالی شہر گموشانے میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم کسی کو اپنے مقاصد کے حصول میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے، رواں سال کی پہلی …
لیرا پر امریکی حملے کے باوجود ملکی معیشت مستحکم انداز میں ترقی کرے گی،رجب طیب اردوان

مزید خبریں
انقرہ ۔ 11 اگست (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کی کرنسی ” لیرا “ پر امریکی حملے کے باوجود ملکی معیشت مستحکم انداز میں ترقی کرے گی۔شمالی شہر گموشانے میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم کسی کو اپنے مقاصد کے حصول میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے، رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی معیشت کی شرح نمو 7.4 فیصد رہی،سال کے اختتام تک بہتر شرح کے ساتھ معاشی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔انھوں نے روس کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بھی سراہتے ہیں، رواں سال کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ روسی سیاح ترکی آئیں گے، یقینا یہ تعلقات اور رابطے ہمیں مضبوط بناتے ہیں۔








