راولپنڈی ۔ 6 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے عیدالفطر کے روز شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور عید اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ منائی۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل راحیل شریف نے عیدالفطر کی نماز شوال میں ادا کی اور جوانوں کے ساتھ عید ملی۔ بعد ازاں انہوں نے دتہ خیل کا دورہ کیا، جوانوں …
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا عیدالفطر کے روز شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 6 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے عیدالفطر کے روز شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور عید اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ منائی۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل راحیل شریف نے عیدالفطر کی نماز شوال میں ادا کی اور جوانوں کے ساتھ عید ملی۔ بعد ازاں انہوں نے دتہ خیل کا دورہ کیا، جوانوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ جنرل راحیل شریف نے ان کے بلند حوصلے اور دفاع وطن کیلئے اگلے مورچوں پر لڑنے کے ان کے عزم کو سراہا۔ چیف آف آرمی سٹاف کو کور کمانڈر اور فارمیشن کمانڈر نے آپریشن ضرب عضب کی تازہ ترین صورتحال اور آپریشن کے بعد سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے حوالہ سے آگاہ کیا۔








