صدر اور وزیراعظم کا جنوبی چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے جنوبی چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے چینی ہم منصبوں کے نام الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے چینی قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے چینی وزیراعظم لی کی …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے جنوبی چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے چینی ہم منصبوں کے نام الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے چینی قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے نام اپنے پیغام میںجنوبی چین میں شدید سیلاب اور بارشوں کے باعث قیمتی جانی و مالی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply