اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو صرف اتحاد اور بین الاقوامی برادری کے تعاون سے ہی شکست دی جا سکتی ہے، اس سلسلہ میں مربوط عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وارسا، پولینڈ میں آئندہ نیٹو سربراہ اجلاس کے حوالہ سے صحافیوں کے …
دہشت گردی کو صرف اتحاد اور بین الاقوامی برادری کے تعاون سے ہی شکست دی جا سکتی ہے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو صرف اتحاد اور بین الاقوامی برادری کے تعاون سے ہی شکست دی جا سکتی ہے، اس سلسلہ میں مربوط عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وارسا، پولینڈ میں آئندہ نیٹو سربراہ اجلاس کے حوالہ سے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب دنیا پر دہشت گردی، بحرانوں اور محاذ آرائیوں کے گہرے سائے مسلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف گذشتہ ہفتہ کے دوران افغانستان، بنگلہ دیش، عراق، سعودی عرب اور ترکی میں بڑے دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔








