اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے وزیر اعظم کے فوکل پرسن انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چترال کے سیلاب متاثرین کی مشکلات سے باخبر اور انکی مکمل بحالی اور آباد کاری تک امدادی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ جمعہ کو چترال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران انجینئر امیر مقام نے …
حکومت مشکل کی اس گھڑی میں چترال کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے ، انجینئر امیر مقام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے وزیر اعظم کے فوکل پرسن انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چترال کے سیلاب متاثرین کی مشکلات سے باخبر اور انکی مکمل بحالی اور آباد کاری تک امدادی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ جمعہ کو چترال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران انجینئر امیر مقام نے جاری امدادی کوششوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں امدادی کوششوں کے جائزے کے ساتھ ساتھ اپر چترال میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجہ میں ہونے والے نقصانات کے تخمینہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








