راولپنڈی ۔ 8 جولائی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول پر کیل اور باغ سیکٹرز کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کی دفاعی خدمات کی تعریف …
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول پر کیل اور باغ سیکٹرز کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 8 جولائی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول پر کیل اور باغ سیکٹرز کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کی دفاعی خدمات کی تعریف کی اور افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے ان کی بہادری، قربانیوں اور انتہائی کمٹمنٹ کے جذبہ کو سراہا۔ قبل ازیں بری فوج کے سربراہ کی آمد پر ان کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کیا۔








