وزیراعظم محمد نواز شریف کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہریوں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے ہاتھوں کشمیری رہنما برہان وانی اور متعدد دیگر بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے خلاف احتجاج کرنے والے بے گناہ شہریوں کے خلاف غیر قانونی …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے ہاتھوں کشمیری رہنما برہان وانی اور متعدد دیگر بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے خلاف احتجاج کرنے والے بے گناہ شہریوں کے خلاف غیر قانونی طور پر طاقت اور جارحیت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ظالمانہ حربوں سے جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

Leave a Reply