اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ ماریں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دوسروں پر تنقید سے قبل اپنے نانا، اپنی والدہ اور اپنے والد کی کشمیر پالیسی کے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ ماریں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دوسروں پر تنقید سے قبل اپنے نانا، اپنی والدہ اور اپنے والد کی کشمیر پالیسی کے بارے میں تحقیق بھی کر لیں اور اسے پڑھ بھی لیں کہ ان کے نانا مرحوم ہزار سال جنگ کی بات کرتے تھے، آپریشن جبرالٹر کے خالق وہ تھے لیکن اس کے بعد شملہ جا کر معاہدہ بھی انہوں نے ہی کیا تھا۔








