اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے پیر کو پمز ہسپتال میں زیر علاج ایل اے 17 آزاد کشمیر (حویلی کہوٹہ) سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نامزد امیدوار چوہدری محمد عزیز کی عیادت کی جو حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر میں فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی چوہدری محمد عزیز کی عیادت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے پیر کو پمز ہسپتال میں زیر علاج ایل اے 17 آزاد کشمیر (حویلی کہوٹہ) سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نامزد امیدوار چوہدری محمد عزیز کی عیادت کی جو حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر میں فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ چوہدری محمد عزیز تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ چوہدری عزیز کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔








