وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ٹیلی کام کا اجلاس، ٹیلی کام کے شعبہ بالخصوص فریکوینسی، سپیکٹرم کی مانگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ٹیلی کام کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ٹیلی کام کے شعبہ بالخصوص فریکوینسی، سپیکٹرم کی مانگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے اجلاس کو سپیکٹرم کی ڈیمانڈ اور سپیکٹرم آکشن سے متعلق پیشرفت بارے بتایا۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ 850 میگاہرٹز فریکوینسی …

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ٹیلی کام کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ٹیلی کام کے شعبہ بالخصوص فریکوینسی، سپیکٹرم کی مانگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے اجلاس کو سپیکٹرم کی ڈیمانڈ اور سپیکٹرم آکشن سے متعلق پیشرفت بارے بتایا۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ 850 میگاہرٹز فریکوینسی کی آکشن 1800 میگاہرٹز سے پہلے کردی جائے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اس سلسلہ میں تمام عمل مکمل شفافیت کے ساتھ تیزی سے مکمل کیا جائے۔

Leave a Reply