چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا کریکس ایریا میں پاک بھارت سرحد کے قریب اگلے مورچوں کا دورہ

کراچی ۔ 11 جولائی (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کریکس ایریا میں قائم اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہا ں تعینات پاک میرینز کے آفیسرز اور سیلرز سے ملاقات کی۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاک میرینزکے آفیسرز اور سیلرزکو نیول چیف نے عید کی مبارک باد دی اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل …

کراچی ۔ 11 جولائی (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کریکس ایریا میں قائم اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہا ں تعینات پاک میرینز کے آفیسرز اور سیلرز سے ملاقات کی۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاک میرینزکے آفیسرز اور سیلرزکو نیول چیف نے عید کی مبارک باد دی اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل سید عارف اﷲالحسینی بھی اس موقع پر نیول چیف کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران نیول چیف کو کریکس میں جاری آپریشنل سرگرمیوں اور کریکس ایریا کی سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے پر بریفنگ دی گئی۔

Leave a Reply