وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کا شناختی کارڈ کی تصدیق کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شناختی کارڈ کی تصدیق کے سلسلہ میںچلائی جانے والی مہم میں عوام کی شمولیت انتہائی حوصلہ افزاءہے۔ عوام کی یہ حوصلہ افزاء شرکت جہاںملکی سیکیورٹی کی غرض سے اس مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے وہاںاس مہم کی کامیابی کےلئے بھی خوش آئند ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شناختی کارڈ کی تصدیق کے سلسلہ میںچلائی جانے والی مہم میں عوام کی شمولیت انتہائی حوصلہ افزاءہے۔ عوام کی یہ حوصلہ افزاء شرکت جہاںملکی سیکیورٹی کی غرض سے اس مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے وہاںاس مہم کی کامیابی کےلئے بھی خوش آئند ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو وزارتِ داخلہ میں شناختی کارڈ کی تصدیق کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، قائم مقام چیئرمین نادرا، ڈی جی ایئر ونگ اور وزارت داخلہ اور نادرا کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے نادرا حکام نے بتایا کہ اگرچہ نادرا کی طرف سے ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ ابھی تک شروع نہیں ہوا تاہم یکم جولائی سے اس مہم کے آغاز کے ساتھ ہی عوام کی طرف اب تک چار لاکھ ایس ایم ایس نادرا کو موصول ہو چکے ہیں جن میں سے 13 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنی فیملی ٹری (خاندان کے ریکارڈ) میں غیر متعلقہ لوگوں کی موجودگی کی شکایت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply