لاہور۔11 جولا ئی(اے پی پی)۔ گورنر پنجاب نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی قربانی ،ایثار اور خدمت کا دوسرا نام تھا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی دوسروں کے دکھ بانٹنے اور انہیں آرام پہنچانے میں صرف کر دی، اُن کا مشن ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے اورہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ …
گورنر پنجاب کی ایدھی ہیڈ آفس لاہورمیں سٹاف اور صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔11 جولا ئی(اے پی پی)۔ گورنر پنجاب نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی قربانی ،ایثار اور خدمت کا دوسرا نام تھا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی دوسروں کے دکھ بانٹنے اور انہیں آرام پہنچانے میں صرف کر دی، اُن کا مشن ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے اورہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ جذبہ انسانیت کو دلوں میں رکھ کر لوگوں کے کام آئیں ، دوسروں کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھیں تاکہ ایک مثالی معاشرہ قائم ہو سکے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ انسان آتے ہیں چلے جاتے ہیں ،جذبے ابھرتے ہیں اور ماند پڑ جاتے ہیں لیکن ایک جذبہ ایسا ہے جسے کبھی موت نہیں آتی وہ جذبہ خدمت خلق ہے۔








