گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران مقامی سطح پر سیلز ٹیکس محصولات میں8فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران مقامی سطح پر سیلز ٹیکس محصولات میں8فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدات پر سیلز ٹیکس کی وصولیاں16 فیصد تک بڑھی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران مجموعی ٹیکسزمحصولات میں سیلز ٹیکس کی وصولی کی شرح39 فیصد رہی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق گذشتہ مالی سال کے …

اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران مقامی سطح پر سیلز ٹیکس محصولات میں8فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدات پر سیلز ٹیکس کی وصولیاں16 فیصد تک بڑھی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران مجموعی ٹیکسزمحصولات میں سیلز ٹیکس کی وصولی کی شرح39 فیصد رہی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس محصولات1491 ارب روپے رہے ہیں جبکہ مالی سال2016-17ءکے دوران سیلز ٹیکس کی مد میں1329 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی تھیں۔