وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا بیان

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں تین سال سے جاری اقتصادی اصلاحات آئندہ دو سال بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ یہاں جاری اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اب تک کی اقتصادی اصلاحات سے اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری نظر آ رہی …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں تین سال سے جاری اقتصادی اصلاحات آئندہ دو سال بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ یہاں جاری اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اب تک کی اقتصادی اصلاحات سے اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری نظر آ رہی ہے، حکومت نے معاشی اصلاحات کے عمل میں کئی غیر مقبول اور سخت فیصلے کئے تاہم ان کے نتائج سودمند اور میکرو اکنامک استحکام کی نشاندہی کرتے ہیں جو گذشتہ تین سالوں میں اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات سٹیٹ بینک، سیکورٹی و ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر اداروں کے استحکام کیلئے متعارف کرائی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply