پاکستان ائیر فورس کے سی 130طیارے نے انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو2016میں بہترین ائیر کرافٹ ٹرافی جیت لی

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان ائیر فورس کے سی 130طیارے نے برطانیہ میں منعقدہ رائل ائیر فورس بیس میلے کے دوران انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو2016میں بہترین ائیر کرافٹ ٹرافی جیت لی ہے ۔اس ائیر شو میں 50ممالک کے 200ائیر کرافٹس نے حصہ لیا ۔ ائیرشو کے آخری دن پی اے ایف سی 130 کے طیارے نے ضرب عضب موضوع کے پرکشش رنگوں کے ساتھ شو …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان ائیر فورس کے سی 130طیارے نے برطانیہ میں منعقدہ رائل ائیر فورس بیس میلے کے دوران انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو2016میں بہترین ائیر کرافٹ ٹرافی جیت لی ہے ۔اس ائیر شو میں 50ممالک کے 200ائیر کرافٹس نے حصہ لیا ۔ ائیرشو کے آخری دن پی اے ایف سی 130 کے طیارے نے ضرب عضب موضوع کے پرکشش رنگوں کے ساتھ شو میں حصہ لیا۔وائس چیف آف سٹافایئر مارشل اسد لودھی نے ائیر شو کے مقام کادورہ کیا اور ٹرافی جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے والے پی اے ایف کے عملے کو مبارکباد دی ۔پی اے ایف کے دستے سے گفتگو کرتے ہوئے انتھک محنت اور کوششوں سے اعزاز حاصل کرنے کی تعریف کی اور کہا کہ ایسی کامیابیاں دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

Leave a Reply