کھڑی شریف ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس احمد طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ایک ایک کارکن وفا کی علامت ہے‘ آزاد کشمیر میں عوامی طاقت سے حکومت بنائیں گے‘ ہم وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ نہیں بنے‘ نواز شریف نے کشمیر کونسل کا کوئی ایک بجٹ بھی اسلام آباد میں …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس احمد طاہر کا کھڑی شریف میں جلسہ سے خطاب

مزید خبریں
کھڑی شریف ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس احمد طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ایک ایک کارکن وفا کی علامت ہے‘ آزاد کشمیر میں عوامی طاقت سے حکومت بنائیں گے‘ ہم وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ نہیں بنے‘ نواز شریف نے کشمیر کونسل کا کوئی ایک بجٹ بھی اسلام آباد میں منظور نہیں کرایا۔ وہ گزشتہ روز کھڑی شریف میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری رخسار احمد کے انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے کام کشمیر میں ہونگے۔ نواز شریف نے اڑھائی ارب روپے میڈیکل کالج کا وعدہ کیا ہے اور وہ پورا کریں گے۔ نواز شریف کے تین سال اٹھا کر دیکھ لیں ان کی کابینہ کے کسی فرد کے اوپر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید کی کابینہ کے ہر وزیر نے ان پر کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ حویلی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے وزیر فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے ہاتھوں سے مسلم لیگ (ن) کے ورکروں اور امیدوار پر گولیاں چلائیں۔ ہم نے مشرف کے ساتھ ٹکر لی اور مشرف کی جیلیں بھی دیکھی ہیں لیکن ہم نے اپنی وابستگیاں اور جماعت تبدیل نہیں کی۔








