پاکستان میں گوشت کے فی کس سالانہ استعمال میں گذشتہ 15 سال کے دوران 20.3 کلوگرام اضافہ ہوا، کنزیومر سولیڈیریٹی فورم کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) گذشتہ 15 سال کے دوران پاکستان میں گوشت کے فی کس سالانہ استعمال میں 20.3 کلوگرام اضافہ ہوا ہے جبکہ 2020ءتک ملک میں گوشت کا فی کس سالانہ استعمال 47 کلوگرام تک بڑھنے کی توقع ہے۔ کنزیومر سولیڈیریٹی فورم کی رپورٹ کے مطابق سال 2000ءکے دوران پاکستان میں گوشت کا سالانہ استعمال 11.7 کلوگرام تھا جو 2016ءتک 32 کلوگرام تک بڑھ گیا جبکہ …

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) گذشتہ 15 سال کے دوران پاکستان میں گوشت کے فی کس سالانہ استعمال میں 20.3 کلوگرام اضافہ ہوا ہے جبکہ 2020ءتک ملک میں گوشت کا فی کس سالانہ استعمال 47 کلوگرام تک بڑھنے کی توقع ہے۔ کنزیومر سولیڈیریٹی فورم کی رپورٹ کے مطابق سال 2000ءکے دوران پاکستان میں گوشت کا سالانہ استعمال 11.7 کلوگرام تھا جو 2016ءتک 32 کلوگرام تک بڑھ گیا جبکہ 2020ءتک گوشت کے فی کس سالانہ استعمال کا حجم 47 کلوگرام تک بڑھنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں 169 ملین جانور پائے جاتے ہیں جن میں سے 74 ملین گائے اور بھینسیں جبکہ 95 ملین بکریاں اور بھیڑیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لائیو سٹاک کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اس کی ضرورت بھی ہے کیونکہ گوشت کے فی کس سالانہ استعمال میں اضافہ کے پیش نظر گوشت پیدا کرنے والے جانوروں کی افزائش نسل کی ضرورت ہے۔