اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 12.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 51.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2017ءکے دوران درآمدات کا حجم 45.9 ملین ڈالر رہا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران …
چائے کی درآمدات میں جولائی کے دوران 12.7 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 12.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 51.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2017ءکے دوران درآمدات کا حجم 45.9 ملین ڈالر رہا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 5.8 ملین ڈالر یعنی 12.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









