اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ڈویلپمنٹ و اصلاحات چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی اللہ تعالی کی طرف سے پاکستان کیلئے تحفہ تھے، میں وزیراعظم سے ان کے نام پر تمغہ جاری کرنے کی درخواست کروں گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ تمغہ ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں …
عبدالستار ایدھی اللہ تعالی کی طرف سے پاکستان کیلئے تحفہ تھے، وزیراعظم سے ان کے نام پر تمغہ جاری کرنے کی درخواست کرونگا، احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ڈویلپمنٹ و اصلاحات چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی اللہ تعالی کی طرف سے پاکستان کیلئے تحفہ تھے، میں وزیراعظم سے ان کے نام پر تمغہ جاری کرنے کی درخواست کروں گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ تمغہ ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں انسانیت کیلئے بہترین خدمات سرانجام دی ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے، ان کی خدمات بین الاقوامی سطح پر ہمیں پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جس کے ذریعے ہم لوگوں کو قائل کر سکیں کہ اسلام امن اور انسانیت کی خدمت کا دین ہے۔








