امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

واشنگٹن ۔ 12 جولائی (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور اس نے نائن الیون حملوں میں ملوث کئی اہم افراد کو پکڑنے میں امریکا کی مدد کی ہے ۔ اس لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کے کردار بارے شکوک و شبہات کے …

واشنگٹن ۔ 12 جولائی (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور اس نے نائن الیون حملوں میں ملوث کئی اہم افراد کو پکڑنے میں امریکا کی مدد کی ہے ۔ اس لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کے کردار بارے شکوک و شبہات کے اظہار کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60ہزار سے زیادہ جانوں کی قربانی دی اور اپنی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کیا ۔ لیکن امریکی عوام کو پاکستان کی ان قربانیوں سے مکمل اور صحیح انداز میں آگاہی فراہم نہیں کی گئی۔ امریکی کانگرس کی دہشت گردی ‘ جوہری عدم پھیلاﺅ اور ایشیاءو بحرالکاہل کے خطے میں تجارت بارے ذیلی کمیٹیوں میں سے ایک کے چیئرمین ٹیڈ پو نے امریکی اخبار یو ایس نیوز ٹوڈے میں شائع ہونےو الے اپنے ایک مضمون میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے امریکی امداد کی مخالفت کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply