سلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ، کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ہم انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو تحریری طور پر لکھ رہے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم، بربریت تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کامران مائیکل نے بھارت میں موجود انسانی حقوق کی تنظیموںسے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر …
انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیںمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں، وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل

مزید خبریں
سلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ، کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ہم انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو تحریری طور پر لکھ رہے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم، بربریت تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کامران مائیکل نے بھارت میں موجود انسانی حقوق کی تنظیموںسے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں ظلم کے خلاف ورزی اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ بھارت نے نہ ہی اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عمل کیا ہے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ ظلم کے خلاف اور آزادی کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ بھارت کی جانب سے ان بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ناقابل فراموش ہے۔ اور وزارت انسانی حقوق اس کی روک تھام میں اپنا پورا قردار ادا کرے گی۔








