اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے شہریوں کی ہلاکت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے سفارتکاروں کے ساتھ اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان چین، فرانس، روسی فیڈریشن، امریکہ اور برطانیہ کے سفیروں کو …
خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے شہریوں کی ہلاکت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے سفارتکاروں کے ساتھ اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان چین، فرانس، روسی فیڈریشن، امریکہ اور برطانیہ کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ طاقت کے بے جا استعمال کے نتیجہ میں 30 سے زائد بے گناہ افراد جو برہان وانی کی شہادت پر احتجاج کر رہے تھے، جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 350 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ان ہلاکتوں کے ذمہ دار افراد کے خلاف منصفانہ اور شفاف انکوائری کرانی چاہئے۔ خارجہ سیکرٹری نے بین الاقوامی برادری اور بالخصوص سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر زور دیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں حالات کی سنگینی کا نوٹس لیں۔








