وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ارکان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی، روضہ رسول پر حاضری دی، پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے کھول دیا گیا، وزیراعظم اور وفد کے ارکان نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے، پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں …
وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ارکان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی، روضہ رسول پر حاضری دی، پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی

مزید خبریں
وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ارکان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی، روضہ رسول پر حاضری دی، پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی
بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے کھول دیا گیا، وزیراعظم اور وفد کے ارکان نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے، پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں
مکة المکرمہ ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بدھ کی علی الصبح اپنے وفد کے ارکان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی ، روضہ رسول پر حاضری دی اور پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ وزیر اعظم جو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر ہیں نے اس سے قبل گزشتہ روز روضہ رسول پر حاضری دی۔ وزیرا عظم عمرے کے ادائیگی کے لیے بیت اللہ شریف پہنچے تو بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر وزیر اعظم اور ان کے وفد کے لیے کھول دیا گیا۔ وزیراعظم کے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ بیت اللہ میں داخل ہوئے، انہوں نے نوافل ادا کئے اور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔








