اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے‘ معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے‘ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو خوشحال‘ باوقار اور خودکفیل ملک بنایا جائے گا‘ مالی سال 2015-16ءکیلئے ریونیو وصولی کا ایک مشکل ہدف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی‘ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرکے نئے مالی سال …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے‘ معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے‘ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو خوشحال‘ باوقار اور خودکفیل ملک بنایا جائے گا‘ مالی سال 2015-16ءکیلئے ریونیو وصولی کا ایک مشکل ہدف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی‘ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرکے نئے مالی سال کے لئے 3621 ارب روپے کا ہدف بھی حاصل کیا جائے گا۔ وہ منگل کو ایف بی آر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان اور چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے بھی خطاب کیا۔








