اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آذربائیجان جاتے ہوئے دوحہ، قطر میں مختصر قیام کیا اور قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اہم اثاثہ ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں ان کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں اپنے …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آذربائیجان جاتے ہوئے دوحہ، قطر میں مختصر قیام کیا اور قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اہم اثاثہ ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں ان کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مدد کی ہے اور حکومت ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ صادق سنجرانی نے وفد کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق د یا ہے اور اب بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی پورے سیاسی عمل کا حصہ ہیں اور ووٹ کے ذریعے وہ اپنی رائے دے سکتے ہیں اور اپنی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے مختلف سطح پر کوششیں جاری ہیں۔








