جدہ ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ او آئی سی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محموقریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہشام …
وزیر اعظم عمران خان سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کی ملاقات

مزید خبریں
جدہ ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ او آئی سی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محموقریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق موجود تھے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے ادارہ کی بہتری میں پاکستان کے مرکزی کردار پر زور دیا۔ انہوں نے او آئی سی کے ایجنڈے سے متعلق امور پر پاکستان کی دلچسپی کی تعریف کی۔








