مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت کے ذریعے ہی ممکن ہے،بین الاقوامی فورموں پر کشمیر کاز کی حمایت ہر قیمت پر جاری رکھیں گے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اوربین الاقوامی فورموں پر کشمیر کاز کی حمایت ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اوربین الاقوامی فورموں پر کشمیر کاز کی حمایت ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بات کشمیر کے بارے میں پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے بدھ کو لاہور میں ہونے والی ملاقات میں کہی۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے وزیراعظم کو جموں و کشمیر میں بھارتی ملٹری اور پیراملٹری فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالہ سے کشمیری قیادت کے ساتھ اپنی حالیہ بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیری رہنما برہان وانی اور دیگر کئی شہریوں کی شہادت کے واقعات کی مذمت کا اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply