یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، قتل عام کے ذمہ داروں کیخلاف شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی ضرورت ہے ،سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی یورپین یونین کے رکن ممالک کے سفیروں کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے یورپی یونین اور ان کے تمام ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کے ناطے یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت اورجموں کشمیر کے عوام کو انسانی حقوق کے حصول کو یقینی بنانے …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے یورپی یونین اور ان کے تمام ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کے ناطے یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت اورجموں کشمیر کے عوام کو انسانی حقوق کے حصول کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔بدھ کو یہاں یورپین یونین کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورسخت کشیدہ صورتحالکے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے انہیں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بیگناہ سویلین کے وحشیانہ قتل عام اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کسی معافی کے قابل نہیں۔انہوں نے کہا کہ قتل عام کے زمہ داروں کیخلاف شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply