وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب کے قومی دن پر پوری قوم کی جانب سے سعودی فرمانروا اور سعودی عوام کو مبارکباد

100

اسلام آباد ۔23 ستمبر(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پوری قوم کی جانب سے سعودی فرمانروا اور سعودی عوام کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور استحکام ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے۔اتوار کو اپنے تہنےتی پےغام مےں وزیراعظم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہب و بھائی چارے کے مضبوط رشتے سے بندھے ہیں۔ مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔