وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹرز کا اجلاس

لاہور ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹرز کا اجلاس ہفتہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔ حکومتی محکموں میں بد عنوانی ، رشوت ستانی اور دیگر بد انتظامیوں کی وجہ سے آج عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے اور اس …

لاہور ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹرز کا اجلاس ہفتہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔ حکومتی محکموں میں بد عنوانی ، رشوت ستانی اور دیگر بد انتظامیوں کی وجہ سے آج عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے اور اس اعتماد کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف بلاتفریق و بلا امتیاز ایکشن لیا جائے اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کی جائے۔ انہوں کہا کہ ماضی میں بعض منصوبوں کا مقصد عوام کی بہتری نہیں بلکہ کک بیکس تھے جن کی وجہ سے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا گیا۔

مزید خبریں