لاہور۔23 ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے بلدیاتی نظام کےلئے تین بنیادی اصول کردےے ہیں ، بلدیاتی نظام بااختیار ہوگا ، انتخابات براہ راست ہوں گے اور یہ نظام سادہ ہوگا، نواز شریف سے کسی قسم کی ذاتی لڑائی نہیں ہے، وہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں تو بات ختم ہو جائے گی ، میٹرو منصوبوں کی …
وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چودھری کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔23 ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے بلدیاتی نظام کےلئے تین بنیادی اصول کردےے ہیں ، بلدیاتی نظام بااختیار ہوگا ، انتخابات براہ راست ہوں گے اور یہ نظام سادہ ہوگا، نواز شریف سے کسی قسم کی ذاتی لڑائی نہیں ہے، وہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں تو بات ختم ہو جائے گی ، میٹرو منصوبوں کی آڈٹ رپورٹ آگئی ہے ،اب فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے ، بھارتی حکومت اندرونی سکینڈل میں پھنسی ہوئی ہے وہ اپنا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتی ہے ، بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے ہفتہ کووزےراعظم عمران خان کے زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے بتایا کہ اجلاس میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔وزیر اعظم نے بلدیاتی نظام کےلئے تین بنیادی اصول طے کئے ہیں ، پہلا بلدیاتی نظام بااختیار ہوگا یعنی جو نمائندہ منتخب ہوگا وہ بااختیار ہوگا








