صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ہیلتھ ریسرچ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صحت کے شعبہ میں تحقیق کی ضرورت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں وسائل کا رخ علاج معالجہ سے زیادہ بیماریوں کی روک تھام کی جانب موڑنا ہو گا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ایسی تحقیق ہونی چاہیے جس سے ملک کی صنعت و دیگر شعبے بھی استفادہ کر سکیں،بیماریوں سے بچاﺅ کے لئے …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صحت کے شعبہ میں تحقیق کی ضرورت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں وسائل کا رخ علاج معالجہ سے زیادہ بیماریوں کی روک تھام کی جانب موڑنا ہو گا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ایسی تحقیق ہونی چاہیے جس سے ملک کی صنعت و دیگر شعبے بھی استفادہ کر سکیں،بیماریوں سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا کے ذریعے باضابطہ مہم شروع کی جائے۔وہ پیر کو یہاں پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل اور وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے زیراہتمام پہلی سالانہ ہیلتھ ریسرچ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

مزید خبریں