نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر متعدد اہم تقاریب سے خطاب اور عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے۔وہ اس موقع پر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر پاکستان کا موقف واضح کریں گے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے” اے پی پی“ کو بتایا کہ وزیر خارجہ کی …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس سے ملاقاتیں و خطاب کریں گے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر متعدد اہم تقاریب سے خطاب اور عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے۔وہ اس موقع پر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر پاکستان کا موقف واضح کریں گے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے” اے پی پی“ کو بتایا کہ وزیر خارجہ کی مصروفیات میں کئی اہم اجلاسوں میں شرکت اور دنیا کے دو درجن کے قریب وزراءخارجہ سے ملاقاتیں شامل ہیں۔ وہ 29 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر پاکستان کی نومنتخب حکومت کی ترجیحات اور پالیسی کی وضاحت کریں گے۔








