وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے اپنے عہدہ کا باضابطہ چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے اپنے عہدہ کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ہفتہ زلفی بخاری کو اوورسیز پاکستانیز کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔ زلفی بخاری کومعاون خصوصی کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت کا درجہ بھی دیا …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے اپنے عہدہ کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ہفتہ زلفی بخاری کو اوورسیز پاکستانیز کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔ زلفی بخاری کومعاون خصوصی کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت کا درجہ بھی دیا گیا۔ باضابطہ چارج سنبھالنے کے موقع پر زلفی بخاری نے وفاقی سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز محمد آصف شیخ سے بھی ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں