اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں تحقیق کو اہمیت دیتی ہے،اس شعبے پر ستر سال میں توجہ نہیں دی گئی ، عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے اس شعبہ کا بجٹ بڑھانا ضروری ہے۔وہ پیر کو پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے زیر اہتمام پہلی قومی ہیلتھ ریسرچ کانفرنس سے …
وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی کا قومی ہیلتھ ریسرچ کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں تحقیق کو اہمیت دیتی ہے،اس شعبے پر ستر سال میں توجہ نہیں دی گئی ، عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے اس شعبہ کا بجٹ بڑھانا ضروری ہے۔وہ پیر کو پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے زیر اہتمام پہلی قومی ہیلتھ ریسرچ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں تحقیق کو اہمیت دیتی ہے اور اس کے فروغ کے لیے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ایک خصوصی فنڈ کا اجراءکیا جائے گا کیونکہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ محدود ملکی وسائل اور لاتعداد مسائل کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں ایسی تحیق کو فروغ دیا جائے جس سے صحت کے بنیادی مسائل حل ہوں۔








